ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اے ٹی ایم سے نکلے جعلی اورپھٹے نوٹ،بینک نے شکایت نہیں سنی

اے ٹی ایم سے نکلے جعلی اورپھٹے نوٹ،بینک نے شکایت نہیں سنی

Sun, 29 Apr 2018 20:35:37    S.O. News Service

لکھنؤ،29؍اپریل ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )کانپور میں ایس بی آئی کے اے ٹی ایم سے جعلی اور کٹے پھٹے نوٹ نکلنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ جب ایک اکاؤنٹ ہولڈر کانپور کے ایک اے ٹی ایم سے 25ہزار روپے نکالا تو اس میں سے دو ہزار چھ ایسے نوٹ تھے جو پھٹے ہوئے تھے اور اس میں ٹیپ لگا ہوا تھا، وہیں اس میں سے ایک دو ہزار کا نوٹ جعلی تھا۔یہ معاملہ نظیرآباد تھانہ علاقہ کے ایس بی آئی کے اے ٹی ایم کا ہے۔سنجے نگر کے رہنے والے پیسیفک موریا نے اس اے ٹی ایم سے جب 25 ہزار روپیہ نکالا تو ان میں سے کچھ نوٹ کٹے پھٹے تھے اور ایک نوٹ جعلی تھا۔انہوں نے جب اس کی شکایت بینک والوں سے کی تو انہیں کسی بھی قسم کی مدد نہیں ملی۔اس کے بعد انہوں نے اس کی شکایت پولیس میں کی۔پرشانت موریا نے بتایا کہ مجھے 25 ہزار روپے کی بہت سخت ضرورت تھی۔میں نے اے ٹی ایم سے 25 ہزار روپے نکالے جس سے ایک دو ہزار روپے کا نوٹ جعلی نکلا اور چھ نوٹ ایسے تھے جو پھٹے ہوئے تھے اور اس میں ٹیپ لگا ہوا تھا۔انہوں نے کہا یہ نوٹ تو بینک بھی نہیں لے گا۔موریا نے بتایا کہ جب میں نے اس کی شکایت بینک کے حکام سے کی تو انہوں نے کہا کہ میں تو آ نہیں پاؤں گا آپ کو جو کرنا ہے وہ کر سکتے ہیں۔اس کے بعدمیں نے اس کی اطلاع پولیس کو دی اور اس کی تحریری شکایت کی۔فی الحال پولیس نے اے ٹی ایم بند کرا دیا ہے اوربینک کے حکام کو اس کی اطلاع دے دی ہے۔ نظیرآباد تھانہ انچارج نرملا کماری نے بتایا کہ اے ٹی ایم کو بند کرا دیا گیا ہے اورحکام کواس کی اطلاع دے دی گئی ہے۔بینک کے افسر اس کی جانچ کریں گے۔بتا دیں کہ یہ پہلا معاملہ نہیں ہے۔17فروری 2018 کو الہ آباد بینک کے اے ٹی ایم سے چار ہزار روپے کے کٹے پھٹے نوٹ نکلے تھے۔سچن کٹیار نام کے ایک شخص نے چار ہزار روپے نکالے، جس میں 500کے 8نوٹ کٹے پھٹے نکلے تھے۔گزشتہ 10فروری 2018 کو قدوائی نگر میں واقع ایکسس بینک کے اے ٹی ایم سے 500کے نقلی نوٹ نکلے تھے۔ان جعلی نوٹوں میں لکھا ہوا تھا، چورن نوٹ۔حالاں کہ اس ایکسس بینک کے اے ٹی ایم سے نکلنے والے نقلی نوٹوں کی جانچ اب بھی مکمل نہیں ہو پائی ہے۔


Share: